کوٹلہ ڈھینڈہ :رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ افتتاح

کوٹلہ ڈھینڈہ :رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ افتتاح

صاف پانی کی فراہمی بہترین صدقہ،انسانیت کی خدمت اللہ کو پسند :انیس احمد طاہر

 گجرات (نامہ نگار) رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گاؤں کوٹلہ ڈھینڈہ میں عوام کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے لیے 197ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر، علامہ انیس احمد طاہر، چوہدری محمد اسحاق بوکن اور حاجی محمد جاوید اشرف بھٹہ نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انیس احمد طاہر نے صاف پانی کی فراہمی کو بہترین صدقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کو پسند ہے ۔ انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام میں تعاون پر چوہدری محمد اسحاق بوکن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...