سمبڑیال: چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کانقصان

 سمبڑیال: چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کانقصان

سمبڑیال (سٹی رپورٹر) سمبڑیال اور گرد و نواح میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقے موضع حدوکے میں صابر حسین کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر دو تولے طلائی زیورات، جن کی مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، چوری کرکے فرار ہوگئے ۔محلہ علی والی میں محمد ندیم اپنے دوست سے ملنے گیا تو نامعلوم چور اس کے گھر کے باہر کھڑی تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ اسی طرح موضع نئی آبادی بنگلہ میں مجیب مبین، جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے موضع روڑس میں محمد طارق کے گھروں کے باہر سے بھی نامعلوم چور موٹر سائیکلیں چوری کر لے گئے ۔ادھر محلہ دارالسلام میں کبیر علی کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل، نیو سبزی منڈی میں احسان اللہ کے ڈیرے سے دو موبائل فون اور ایک بھیڑ، جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے موضع کھڑرے میں امتیاز حیدر کی حویلی سے الیکٹرک موٹر بھی چوری کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...