حافظ عقیل جلیل کاسٹاف گلہ میں سیوریج اور سڑک کی تعمیراتی کام کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چودھری سالک حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل جلیل نے یونین کونسل نمبر 8 سٹاف گلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا فیصل حسنین بھلی بھی موجود تھے ۔
انہوں نے سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے واسا حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ بعد ازاں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کو مقررہ مدت میں معیاری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ٹھیکیدار نے بتایا کہ اتوار سے باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments