گجرات چیمبر:سہولت سنٹر میں ایف بی آر ہیلپ ڈیسک قائم

گجرات چیمبر:سہولت سنٹر میں ایف بی آر ہیلپ ڈیسک قائم

کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ حسن ذوالفقار ، صدر گجرات چیمبر احمد حسن ودیگر کا افتتاح

 گجرات (نامہ نگار) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں ایف بی آر ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ حسن ذوالفقار نے صدر گجرات چیمبر احمد حسن، گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود، اشفاق احمد رضی اور کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات اجمل خان کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام رسول، سعد مارٹھ، ہارون اسلام، عمران وڑائچ، سلمان بٹ، محمد منیر پشاوری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ ہیلپ ڈیسک پر ٹیکس رجسٹریشن، این ٹی این میں تبدیلی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن، لاگ اِن اور دیگر ٹیکس امور سے متعلق رہنمائی اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ تاجروں کو ایف بی آر دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...