واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات سے منع کرنے پر نوجوان پر تشدد

 واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات سے منع کرنے پر نوجوان پر تشدد

محلہ ترگڑی روڈ کے حاصل کو گھر میں گھس کر ماراپیٹاگیا، تین افراد زخمی ہوئے تشدد کے دوران 87ہزار روپے چھیننے کا بھی الزام لگایاگیا، پولیس کارروائی شروع

راہوالی (نمائندہ دنیا) واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے سے منع کرنے پر ملزموں نے گھر میں گھس کر نوجوان کو ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جبکہ درمیان بچاؤ کے لیے آنے والے دو افراد کو بھی زخمی کر دیا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق محلہ ترگڑی روڈ کے رہائشی محمد افضل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے حاصل کو شاہ زیب واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا تھا۔ منع کرنے پر شاہ زیب مشتعل ہو گیا۔شکایت کے مطابق حاصل اپنے والد کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران محمد رمضان، محمد الطاف، عمر، عثمان اور شاہ زیب، جو ڈنڈوں اور اسلحے سے مسلح تھے ، زبردستی گھر میں داخل ہوگئے ۔ شاہ زیب نے مبینہ طور پر للکارتے ہوئے ساتھیوں کو حملے کا کہا، جس پر ملزمان نے حاصل کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔شور سن کر عامر اکرم اور محمد اکرم موقع پر پہنچے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ الزام ہے کہ شاہ زیب نے پستول کے بٹ سے حاصل اور عامر کی کمر اور ناک پر وار کیے ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ فریق کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے 87 ہزار روپے نقد بھی چھین کر لے گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ پولیس نے محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...