متعدد سرکاری محکموں کے اہلکاروں کا گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا انکشاف

 متعدد سرکاری محکموں کے اہلکاروں کا گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا انکشاف

متعدد سرکاری محکموں کے اہلکاروں کا گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا انکشاف مقامی رہنماؤں کا غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی اور اصلاحات کا مطالبہ

 تتلے عالی (نامہ نگار) متعدد سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جس کے باعث نہروں، راجباہوں، مائنرز، سیم اور برساتی نالوں سمیت سرکاری املاک پر تجاوزات میں اضافہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 20 سے 25 سال قبل نہروں، راجباہوں، مائنرز، سیم و برساتی نالوں اور چھوٹی بڑی شاہراہوں پر متعلقہ محکموں کے بیلدار اور دیگر عملہ باقاعدگی سے پٹریوں پر ڈیوٹی انجام دیتا تھا، جس سے نہ صرف نہروں، ڈرینوں اور شاہراہوں پر تجاوزات کی روک تھام ہوتی تھی بلکہ سرکاری املاک محفوظ رہتی تھیں اور نہری پانی کی چوری بھی کم ہوتی تھی۔مقامی افراد کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے بیلداروں سمیت متعدد ملازمین فیلڈ ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث سیم نالے ، راجباہے اور مائنرز تجاوزات سے بھر چکے ہیں۔ مختلف مقامات پر نہروں اور راجباہوں کو کاٹ کر زیر زمین پائپ بچھائے جا رہے ہیں، رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ علاوہ ازیں نہروں اور سیم نالوں کی پٹریاں بھی کئی افراد نے اپنی زرعی اراضی میں شامل کر لی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر پختہ تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے ان تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہے ، جس کے باعث صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے رہنما امتیاز احمد چودھری، سابق ناظم شبیر احمد نمبردار، سابق چیئرمین عبدالغفور گجر، چودھری منیر احمد گجر اور منشی محمد ریاض نے دعویٰ کیا کہ دیگر سرکاری محکموں کی طرح ‘‘ستھرا پنجاب ’’منصوبے کے بھی تقریباً 10 فیصد ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی اصلاح کی جائے اور سرکاری املاک کو تجاوزات سے محفوظ بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...