عالمی ادارئہ صحت کی ٹیم کا دورہ، گجرات کے پولیو پروگرام کی کارکردگی کو سراہا

عالمی ادارئہ صحت کی ٹیم کا دورہ، گجرات  کے پولیو پروگرام کی کارکردگی کو سراہا

گجرات (نامہ نگار) پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارئہ صحت کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ٹیم نے ضلع گجرات کا دورہ کرکے پولیو پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 ٹیم نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، فوارہ چوک کا بھی دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو برس کے دوران ضلع گجرات سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی آئے ہیں۔ صوبائی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پولیو پروگرام سے وابستہ تمام افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...