گجرات چیمبر نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا

گجرات چیمبر نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا

عامر نعمان چیف الیکشن کمشنر ،راجہ آصف نوید اور ندیم اختر شہزاد سکروٹینائزر مقرر

 گجرات (نامہ نگار) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2026-28 کے انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور غیر جانبدار بنانے کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر نعمان (میسرز جی این پیکجز، ایس آئی ای گجرات) کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ انتخابی عمل کی جانچ پڑتال کے لیے راجہ آصف نوید (میسرز پرائم انٹرنیشنل ٹریولز، سرائے عالمگیر) اور ندیم اختر شہزاد (میسرز ندیم ٹیکس لاء ایسوسی ایٹس، گجرات) کو سکروٹینائزر مقرر کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کی نگرانی کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض انجام دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...