قتل، اقدام قتل اور مغویان کے مقدمات کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار) ایس پی انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد نے زیر تفتیش قتل، اقدام قتل اور مغویان کی عدم بازیابی کے مقدمات کے حوالے سے تفتیشی افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی شفاف، بروقت اور میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائے ، شواہد اکٹھے کیے جائیں، اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مقدمات مقررہ مدت میں یکسو کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments