گوجرانوالہ چیمبر میں فنانس ایکٹ 2026-27پر تعلیمی سیمینار

 گوجرانوالہ چیمبر میں فنانس ایکٹ 2026-27پر تعلیمی سیمینار

ٹیکس قوانین میں تبدیلیوں پر تاجروں، وکلا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا تبادلہ خیال

 گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ٹیکس پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فنانس ایکٹ 2026-27 کے موضوع پر ایک تعلیمی سیمینار اقبال ہال، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا۔سیمینار کی صدارت گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد علی ہمایوں بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی کی۔ تقریب میں گوجرانوالہ ٹیکس پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کے صدر حسن افضال ہاشمی، ٹیکس وکلا، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کارپوریٹ ماہرین اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے فنانس ایکٹ 2026-27 میں متعارف کرائی گئی مختلف ٹیکس ترامیم، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد، ٹیکس مقدمات اور کاروباری سرگرمیوں پر ان کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو نئے قوانین کے عملی پہلوؤں اور ٹیکس نظام میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے ٹیکس سے متعلق مختلف امور پر سوالات کیے ، جن کے ماہرین نے تفصیلی جوابات دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...