منصوبوں کے بجائے سرکاری سکول بہترکریں :احسان علی گورایہ

منصوبوں کے بجائے سرکاری سکول بہترکریں :احسان علی گورایہ

سکولوں کی آؤٹ سورسنگ غریب طلبہ کے لیے مشکلات بڑھائے گی:پیٹا رہنما

 گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ ایمینینس اسکول منصوبہ شروع کرنے کے بجائے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ابتدائی جماعتوں (ای سی ای) کے کلاس رومز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا تو لاکھوں طلبہ براہِ راست مستفید ہوتے ۔ سرکاری سکولوں کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے باعث تعلیمی اداروں کا نظام چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی ممکن نہیں رہی، جس سے اسکولوں کے سربراہان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔احسان علی گورایہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نئے منصوبے شروع کرنے کے بجائے پہلے سے موجود سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرے تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چلایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔ نئے تجربات کرنے کے بجائے موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق تعلیمی نظام کو مؤثر انداز میں چلایا جائے اور سرکاری اسکولوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...