کڈنی سینٹر گجرات :ڈائلیسز ٹیکنیشن ڈپلومہ پروگرام کی منظوری
داخلے کیلئے سائنس مضامین کیساتھ میٹرک ، ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلبہ اہل
گجرات (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی کاوشوں سے کڈنی سینٹر گجرات میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے تحت دو سالہ ڈائلیسز ٹیکنیشن ڈپلومہ پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جسے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے یہ منظوری ملی ہے ۔ حکام کے مطابق اس پروگرام سے ڈائلیسز ٹیکنیشنز کی کمی دور ہوگی اور فارغ التحصیل طلبہ کو ملک اور بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ داخلے کے لیے سائنس مضامین کے ساتھ میٹرک جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلبہ بھی اہل ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments