ایل اے 35جموں-2، چودھری اسماعیل گجر کے حق میں بڑا عوامی اجتماع
ڈسکہ (نمائندہ دنیا) ایل اے 35 جموں-2 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چودھری اسماعیل گجر کی انتخابی مہم کے تحت گاگا کے علاقے میں ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوا،
جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع سے تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) میاں اے ڈی رفیق، چوہدری کاشف اسماعیل گجر اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد افضل منشاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے مسلم لیگ (ن) انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کی ٹیم کے ہمراہ صدر پی پی 51 حاجی محمد عظیم بٹ، ڈاکٹر رومان عاشر میاں، چوہدری رسالت گجر، حاجی محمد بشیر بھٹی، حاجی محمد سلیم، چوہدری نصراللہ چیمہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments