سمبڑیال:کنگ چھیلوکے نالہ ایک کی سیفن کچرے سے بند
متعدد دیہات میں سیلاب کے خطرات ، بارشوں سے قبل سیفن کی صفائی کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سمبڑیال کے نواحی گاؤں ڈھلم بلگن کے قریب کنگ چھیلوکے نالہ ایک کی سیفن کچرے سے بھر جانے کے باعث مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلے کے پانی کی نکاسی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی شہریوں کے مطابق سیفن مکمل طور پر کچرے سے بند ہو چکی ہے ، جس کے باعث بارشوں یا ممکنہ سیلابی ریلے کی صورت میں پانی ڈھلم بلگن، بھوپالوالہ، چک چوہدو، گڈیالہ غربی، گڈیالہ شرقی، عمرکے ، احمد آباد اور نشتر آباد کی آبادیوں میں داخل ہو سکتا ہے ، جس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیفن کی فوری صفائی کر کے نکاسی آب کا نظام بحال کیا جائے تاکہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ تباہی سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments