اگوکی :بی آر بی نہر میں نہاتے نوجوان جاں بحق، دو ساتھی محفوظ
ریسکیو اہلکاروں کا سرچ آپریشن، فیضان کی لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) تھانہ اگوکی کے علاقے ساہوولہ کے قریب بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو محفوظ بچا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تین نوجوان نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس، فائر وہیکل اور واٹر ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی، جو کوٹلی بہرام کا رہائشی تھا اور اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر پر نہانے آیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی لاش نہر سے نکال لی۔ اسے بچانے کے لیے موقع پر قلبی و تنفسی بحالی (سی پی آر) بھی کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments