خواجہ آصف نے عوامی مسائل سنے ، حکام کو کارروائی کی ہدایت
وزیر دفاع کی شہریوں سے ملاقات، درخواستوں اور شکایات پر احکامات جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ اور رکن پنجاب اسمبلی فیصل اکرام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔خواجہ محمد آصف نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سائلین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments