وزیرآباد:وحیدالرحمن زرگر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صرافہ برادری کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ا
جلاس میں وحیدالرحمن زرگر، سعید اللہ والے ، محمد اکرم، حاجی محمد شفیق زرگر، محمد طارق، محمد سلیم زرگر، محمد جاوید، ملک ارشد، محمد علی زرگر، یاسین زرگر، محمد شاہد، ظہیر احمد کھوکھر، نعیم اشرف اور دیگر نمائندے شریک ہوئے ۔ باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر وحیدالرحمن زرگر کو صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔نومنتخب صدر وحیدالرحمن زرگر کو شرکا نے پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments