ڈی پی او سیالکوٹ کو مثالی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیاگیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے مؤثر قیام،
فول پروف سکیورٹی انتظامات اور مثالی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔اس موقع پر آر پی او نے سیالکوٹ پولیس کے ٹیم ورک، فرض شناسی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور پیشہ ورانہ کارکردگی قابلِ تحسین ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments