سرکاری نرخ مامہ نظر انداز، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

سرکاری نرخ مامہ نظر انداز، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ٹماٹر 400، مٹر 500، ٹینڈے 250، شملہ مرچ 400 ، کریلے 250،بھنڈی 250، کدو 300،لہسن 450 کئی جگہ خریداروں اوردکانداروں میں بحث وتکرار،مہنگائی سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہا:شہری ، منڈی سے ہی اشیامہنگی مل رہیں :سبزی فروشاور پیاز 120روپے فی کلو فروخت

 گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا، جبکہ سبزی فروش سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کرتے ہوئے من مانے دام وصول کرنے لگے ، جس سے عام آدمی کیلئے سبزی خریدنا بھی دشوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹماٹر 400 روپے ، مٹر 500 روپے ، ٹینڈے 250 روپے ، ادرک 400روپے ، شملہ مرچ 400روپے ، کریلے 250 روپے ، بھنڈی 250روپے ، کدو 300 روپے ، لہسن 450روپے اور پیاز 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم دکاندار اسے 400 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مہنگے داموں کے باعث خریداروں اور دکانداروں کے درمیان اکثر بحث و تکرار بھی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر درج قیمتوں کے مطابق سبزی فروخت نہیں کی جا رہی، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ پہلے وہ باآسانی سبزی خرید لیتے تھے ، مگر اب روزمرہ ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔دوسری جانب سبزی فروشوں کا مؤقف ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے اشیا مہنگے داموں مل رہی ہیں، اس لیے وہ اسی تناسب سے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ سبزی فروشوں نے ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...