لدھیوالہ:چور سینئر صحافی کے گھر کاصفایاکرگئے
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) محلہ اسلام آباد میں سینئر صحافی شہباز احمد کے گھر سے چور لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔
پولیس کے مطابق شہباز احمد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رات کے وقت گھر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ اسی دوران چور آہنی راڈ کی مدد سے مرکزی دروازہ کھول کر گھر میں داخل ہوگئے ۔ شہباز احمد اور ان کے بھائیوں کے کمروں میں موجود سیف الماریاں توڑ کر 5 لاکھ 40 ہزار روپے ، 12 لاکھ کے تین تولہ طلائی زیورات، دو ایل ای ڈی ٹیلی ویژن اور 2 لاکھ روپے مالیت کے بچوں اور خواتین کے 32 درآمدی سوٹ چوری کر لیے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments