بھاٹی گیٹ:ایک اور پارکنگ پلازہ منظوری،فنڈز کا منتظر

بھاٹی گیٹ:ایک اور پارکنگ پلازہ منظوری،فنڈز کا منتظر

منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ لینڈ ایکوزیشن قرار ، دکانیں گراناہونگی

لاہور (شیخ زین العابدین)بھاٹی گیٹ کے قریب ایک اور جدید زیر زمین پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا منصوبہ تاحال منظوری اور فنڈز کا منتظر ہے ۔منصوبے کیلئے متعلقہ اداروں سے حتمی اجازت نامے جاری نہ ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیپا، محکمہ پی اینڈ اور پنجاب حکومت نے ابھی تک بھاٹی گیٹ کے قریب کربلا گامے شاہ کے سامنے انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ بنانے کی حتمی منظوری نہیں دی جبکہ بجٹ میں بھی اس کیلئے مکمل فنڈز مختص نہیں کیے گئے ۔ منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ لینڈ ایکوزیشن کو قرار دیا جا رہا ہے ۔ ٹیپا اس سڑک کے اطراف سے پہلے ہی تیس فٹ اراضی حاصل کر چکی ہے ۔پارکنگ پلازہ اور پیڈیسٹرین زون کی تعمیر کیلئے مزید سولہ کنال زمین درکار ہے ۔منصوبے کے فرنٹ پر قائم دکانیں مسمار کیے بغیر تعمیر کا آغاز ممکن نہیں۔پراجیکٹ حکام کے مطابق لینڈ ایکوزیشن اور مالی وسائل کی عدم دستیابی پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ۔ٹیپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکومت سے منظوری اور فنڈز جاری ہونگے، اراضی کے حصول کا عمل مکمل کرکے دکانوں کی مسماری اور تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...