تتلے عالی میں نوسرباز ہزاروں روپے کا سامان اور نقدی لے کر فرار
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی میں نوسرباز ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔
استغاثہ کے مطابق علی حسن کی فارمیسی پر کار میں ایک نوجوان آیا، جس نے 5ہزار 500روپے مالیت کے دو پیکٹ پیمپرز اور خشک دودھ کے دو ڈبے خریدے ۔ بعد ازاں اس نے دکاندار سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ گاڑی تک چلے ، جہاں سے وہ رقم ادا کرے گا۔ اسی دوران ملزم سامان سمیت گاڑی بھگا کر فرار ہوگیا۔استغاثہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم غلہ فروش سے بھی 30ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments