ہیڈبمبانوالہ :کبڈی پلیئرکامران شوکت کے ماموں کو سپردخاک کر دیا گیا
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)معروف کبڈی پلیئر غلام مصطفی چیمہ المعروف موسیٰ پہلوان کے چھوٹے بھائی شوکت چیمہ کے برادرنسبتی ،کبڈی پلیئرکامران شوکت کے ماموں غلام مرتضیٰ چیمہ چند روز قبل سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے۔۔۔
ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں کانبانوالہ پہنچا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان صدیق بٹ ،مصطفی بٹ ‘ سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments