جشن آزادی منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
شاہراہوں پر عارضی سٹال سج گئے‘شہریوں کی ملبوسات ‘پرچموں میں دلچسپی
تتلے عالی(نامہ نگار )جشن آزادی منانے کیلئے تتلے عالی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،شاہراہوں پر عارضی سٹال سج گئے ہیں جہاں جھنڈیاں، جھنڈے‘بیجز،قائد اعظم،علامہ اقبال کی تصاویر، پرچم والے بچوں بڑوں کیلئے ملبوسات جبکہ منچلے چھوٹے بڑے باجے خریدنے میں مصروف ہیں ،شہریوں نے موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں،گھروں، حویلیوں،ڈیروں اور کاروبار ی مراکز پر سبز ہلالی پرچم لہر اد ئیے ہیں۔شہری جشن آزادی کیلئے خریدی گئی اشیا کو گزشتہ سال سے 25سے 40فیصد مہنگی قرار دے رہے ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ مذکورہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا کہہ رہے ہیں۔البتہ پرچموں کے بعد سب سے زیادہ خریدوفروخت چھو ٹے بڑے باجوں کی ہو رہی ہے جو60روپے سے450روپے ،جھنڈا250سے 4ہزار روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments