کڈنی پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے عہدیدار وں کی حلف برداری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشاء اﷲ بٹ نے سیالکوٹ کڈنی سنٹر کی گورننگ باڈی کڈنی پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نومنتخب عہدیدار وں سے حلف لیا۔
تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، طاہر بٹ، کڈنی سنٹر کے بانی ڈاکٹر ندیم شفیق، ڈاکٹر سلمان عمران ادریس نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے سیالکوٹ کڈنی سنٹر کیلئے ذاتی گرہ سے ایک ڈائلیسز مشین عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق تعاون جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments