جلالپور جٹاں:گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ‘2 افراد زخمی
چولہا جلاتے ہی سلنڈر نے بھی آگ پکڑ لی ، کاشف جاوید اور مریم ہسپتال منتقل
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)محلہ اسلام گڑھ میں ایک گھر کے کچن میں گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی، خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ اسلام گڑھ کے رہائشی کاشف جاوید کے گھر کے کچن میں لیکیج کے باعث گیس پہلے سے جمع تھی کہ خاتون نے چولہے کو جلانے کیلئے شعلہ جلالیا تو اسی دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گیس سلنڈر کو بھی آگ لگ گئی۔ حادثے میں 2افراد زخمی ہوئے جن میں کاشف جاوید عمر 40 سال اور مریم مظہر عمر 45سال شامل ہیں۔ ریسکیو عملہ نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مزید علاج کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا۔ریسکیو عملہ کے پہنچنے سے قبل ہی آگ کنٹرول ہوچکی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments