پھالیہ:مکان پر قبضے کا تنازع ، نوجوان قتل، ایک زخمی
22سالہ نعمان سندھو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں چل بسا
پھالیہ(نامہ نگار )پھالیہ کے نواحی علاقہ لونگ میں مکان پر قبضے کے تنازع پر مخالفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نعمان سندھو شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں میجر شبیر شریف ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے دوران 50 سالہ سیف اللہ سندھو بھی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بھاگٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مکان پر قبضے کے پرانے تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments