پاکستان اولیا اﷲ کا فیضان ،نظام مصطفی ؐ رائج ہونا چاہیے :پیر اجمل
راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیادپرمعرض وجودمیں آیااوریہ اولیا اﷲ کافیضان ہے پاکستان کے قیام میں علما کاکردارروزاول سے شا مل ہے ،
علما مشائخ عظام نے قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا بھر پور ساتھ دیاپاکستان کاقیام اولیائے کرام کی صدیوں پرمحیط ریاضتوں کاثمرشیریں ہے ، پاکستان اولیا اﷲ کا فیضان ہے جو کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیااس میں نظام مصطفی ؐ رائج ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے غیروں کی تقلید کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments