سمبڑیال:ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ پر 5افراد گرفتار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پٹرولنگ ہائی وے پولیس کھمبرانوالہ کا اایئرپورٹ روڈ پر ون ویلنگ کرنے اورگاڑیاں انتہائی تیزرفتاری سے چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،5ڈرائیورگرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔
ایئرپورٹ روڈ ٹکا سٹاپ کے قریب پولیس ک نے ڈمپر انتہائی تیز رفتاری سے چلانے والے ڈرائیور عبدالرحمن ،محمد طفیل جبکہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ نزد ڈرائی پورٹ دوران چیکنگ گاڑی میں ایل پی جی سلنڈر نصب کر نے والے ڈرائیور ماجد علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ڈرائی پورٹ کے قریب ون ویلنگ کرنے والے دومنچلوں علی حیدر ، محمد زاہد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments