سیالکوٹ:گنجان آباد علاقوں میں منی پٹرول پمپس خطرہ
اگوکی ،بھڑتھ بھوتھ،ڈالو والی بھٹہ چوک،رنگ پورہ میں غیر قانونی کاروبار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مختلف رہائشی اور تجارتی علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایرانی پٹرول کی فروخت کا مبینہ کاروبار عروج پر پہنچ گیا ،گنجان آباد علاقوں میں کسی بڑے حادثے کا خطرہ منڈلا نے لگا۔ اگوکی میں تقریباً 30 مبینہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،بھڑتھ بھوتھ میں 10 غیر قانونی پمپس کی نشاندہی کی گئی ،ڈالو والی بھٹہ چوک میں 6 مبینہ غیر قانونی پٹرول پمپس فعال ہیں ، رنگ پورہ، حاجی پورہ، بجلی محلہ فتح گڑھ، نول موڑ، عدالت گڑھا اور لدھڑ چوک میں بھی بغیر حفاظتی تدابیر کے پٹرول کی فروخت جاری ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر حفاظتی انتظامات گنجان آباد علاقوں میں پٹرول کی فروخت سکیورٹی رسک ، کسی بھی وقت خوفناک آتشزدگی کا سبب بن سکتی ہے ۔ سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پیرا فورس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی پمپس کے خلاف بلاتاخیر کریک ڈاؤن کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments