وکلا کی رجسٹری برانچ میں مبینہ کرپشن کے خلاف ہڑتال
شورکوٹ گوجرہ پیر محل ٹوبہ اور چنیوٹ بارز میں کوئی وکیل پیش نہ ہوا
گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )رجسٹری برانچ میں مبینہ کرپشن کے خلاف احمدپورسیال ، شورکوٹ، پیر محل، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ بارز کے وکلاء نے ہڑتال کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبینہ احمدپورسیال رجسٹری برانچ میں کرپشن کے خلاف احمدپورسیال بار کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شورکوٹ گوجرہ پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ بارز نے بھی مکمل ہڑتال کر دی کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا، وکلاء کی جانب سے ہڑتال نوٹس میں تحصیلدار احمدپورسیال اور اسکے ریڈر پر کرپشن رشوت خوری اور انصاف کے قتل عام کے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے فی رجسٹری 1 سے 2 پرسینٹ زائد وصولیوں کی شکایات عام ہیں جو کہ غیر قانونی ہے بارز کے وکلاء نے کرپشن میں ملوث تحصیلدار اور ریڈر کے خلاف اینٹی کرپشن ، نیب سمیت سیکورٹی اداروں کے حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے احمدپورسیال بار میں اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ چار روز سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اب دیگر شہروں کی بارش تک پھیلا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments