دکانداروں کو جرمانے ،سفارشی نظرانداز،متاثرین کا احتجاج
سب د کانداروں کیساتھ ایک جیسا سلوک کیاگیاہے کسی کو نہیں چھوڑا گیا: انسپکٹر
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں پیرا فورس کی چکن فروشں کیخلاف کارروائی سفارشیوں کو چھوڑدیا ، متاثرہ د کاندار سراپااحتجاج بن گئے ۔گزشتہ روز پیرا فورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر دانش نے ٹیم کے ہمراہ کالج روڈ اور پسرور روڈ وغیرہ پر کم ناپ تول اور زائد قیمت پر چکن فروخت کرنیوالے د کانداروں کیخلاف کاروائی کی دوران کاروائی پیرا فورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر دانش نے سفارشی د کانداروں کو چھوڑ دیا جن کے پاس سفارش نہیں تھی انہیں ہزاروں روپے جرمانہ کردیا جس پرد کاندار پیرافورس کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے ۔ د کانداروں نے بتایاکہ اگر پیرافورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر نے کارروائی کرنی تھی تو ایک جیسی کرتے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیاگیا ہے ۔ د کانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔رابطہ کرنے پر پیرافورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر نے بتایاکہ سب د کانداروں کیساتھ ایک جیسا سلوک کیاگیاہے کسی کو نہیں چھوڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments