صفائی کے حوالے سے یو نین کونسل 9کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

صفائی کے حوالے سے یو نین کونسل 9کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

ڈرموں کی تنصیب جاری ،صفائی کو موثر بنانے میں مدد ملے گی :ایم ڈی

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ذیشان ندیم کے ہمراہ سوئی گیس روڈ یونین کونسل 9کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور شہری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے یونین کونسل 9 کو یونین کونسل 16 کی طرز پر ماڈل یونین کونسل بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری، مؤثر ویسٹ کلیکشن اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل 9 میں یونین کونسل 16 کے معیار کے مطابق ڈرمز کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ، جس سے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔بعد ازاں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے سیالکوٹ بائی پاس روڈ کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سڑک پر دھول مٹی کے خاتمے کے لیے جاری پانی کے چھڑکاؤ کے عمل کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...