کام کی جگہ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سیمینار
خواتین کو ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری:ڈاکٹر نجمہ
گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب محتسب برائے تحفظ خواتین ڈاکٹر نجمہ افضل خان کی زیر قیادت یونیورسٹی آف چناب گجرات کیمپس میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے سے تحفظ، باعزت اور محفوظ ماحول کے فروغ کے حوالے سے آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا اہتمام یونیورسٹی کے آفس آف سٹوڈنٹ افیٔرز کے زیر اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور ہراسگی سے پاک ماحول کی فراہمی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ پنجاب محتسب نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خواتین کو ہراساں کیے جانے سے تحفظ اور آگاہی پر مبنی بینرز بھی فراہم کیے جنہیں یونیورسٹی کے نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے گا تاکہ طلبہ، فیکلٹی اور دیگر عملہ کو خواتین کے تحفظ، قانونی حقوق اور شکایات کے طریقہ کار سے مسلسل آگاہی حاصل ہو سکے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز قراۃ لعین، ریکٹر یونیورسٹی آف چناب گجرات کیمپس انجینئر محمد رضا چوہان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments