ڈسکہ :مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد اغوا

ڈسکہ :مختلف واقعات میں  خاتون سمیت 2افراد اغوا

موترہ ،ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )دومختلف واقعات میں خاتون سمیت دوافراد کو اغوا کر لیا گیا ۔

بیڑھ میں حسن علی کی15سالہ ہمشیرہ گھر سے کام کے سلسلہ میں گاؤں میں ہی دوسرے گھر گئی مگر واپس نہ آئی ،شبہ ہے نامعلوم نے اغوا کرلیا ۔ طیبہ رانی کا شوہر ہمسائے عامر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار بھلووالی گئے جب بھلووالی چوک کے قریب پہنچے تو پیچھے سے دو کاروں پر6/7 نامعلوم افراد ہمراہ دوخواتین آئے اور اس کے شوہر کو اغوا کر کے لے گئے ۔ موترہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...