یونیورسٹی آف گجرات میں ترقیاتی کاموں کی منظوری
نی جگہ کی باؤنڈری وال کی تعمیر، اکیڈیمک بلاکوں اور ہاسٹلوں کی تزئین شامل
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے سنڈیکیٹ کے تیسرے ایمرجنسی اجلاس میں 70 ویں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ان سفارشات کی رُو سے مختلف شعبہ جات میں تدریسی عملہ کی تقرریوں کو عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی و تحقیقی مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے عمل کو تقویت ملے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہورالحق نے بتایا کہ طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ،انہیں بہترین تعلیم و تدریس کے مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کا مقدم فریضہ ہے ۔ایمرجنسی سنڈیکیٹ اجلاس میں ریکروٹمنٹ پالیسی 2021میں پہلے ہی سے متعارف کر ائی جانے والی نظر ثانیوں میں مزید مفید ترمیموں کے ذریعے تجدیدی اصلاحات کا عندیہ دیا گیا تا کہ مستقبل میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو مزید بہتر بناتے ہوئے صرف اور صرف قابل، محنتی اور کلیدی طور پر تحقیقی سطح پرمضبوط پس منظر کے حامل اساتذہ کو آگے ترقی پانے کے وسیع مواقع میسر ہو سکیں۔علاوہ ازیں جامعہ گجرات میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے بارے اہم فیصلوں کا ادراک کیا گیا۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں نئی خرید کردہ جگہ پر باؤنڈری وال کی تعمیر، اکیڈیمک بلاکوں اور سٹوڈنٹ ہاسٹلوں کی تزئین نو و بحالی وغیرہ کے منصوبہ جات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments