سیالکوٹ:گلی محلوں اور بازاروں میں چوہوں کی بھرمار

سیالکوٹ:گلی محلوں اور بازاروں میں چوہوں کی بھرمار

صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑے کے ڈھیروں سے افزائش بڑھ رہی:شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ کے گلی محلوں اور بازاروں میں چوہوں کی بھرمار، شہریوں میں تشویش، رات گئے موٹے چوہے ،گلی محلوں اور بازاروں میں سرعام گھومتے نظر آتے ہیں شہر کے خادم علی روڈ، شہاب پورہ، چرچ روڈ، تحصیل بازار، لہائی بازار، مجاہد روڈ، گرین وڈ سٹریٹ، نہا ل چند سٹریٹ، کمشنر روڈ، پیرس روڈ، اسلامیہ کالج روڈ، رنگ پورہ روڈ، حاجی پورہ روڈ، کشمیر روڈ، ڈیفنس روڈ، گوہد پورہ، مراد پور، مظفر پور، روڑس روڈ، اگوکی روڈ، کچا شہاب پورہ، فتح گڑھ، پکا گڑھا، کوٹلی بہرام، لاری اڈہ، کچہری روڈ، پورن نگر، پریم نگر، محمد پورہ، مبارک پورہ، میانہ پورہ، سمیت متعدد بازاروں اور تجارتی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ موجود کچرے اور گندگی کے ڈھیروں کے باعث چوہوں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر خصوصی انسدادِ چوہا مہم شروع کی جائے ، کچرے کے ڈھیروں کو ختم کیا جائے اور گلی محلوں و بازاروں میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...