جلالپور جٹاں:نوجوان نہاتے دریائے چناب میں ڈوب گیا
ریسکیو 1122کا 17سالہ محمد یحیی کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ، لاش نہ مل سکی
جلالپور جٹاں،گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) نوجوان دریائے چناب میں ڈوب گیا ،خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا۔ بتایا جاتا ہے جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں نت شرقی میں منگوال عربی کا رہائشی 17 سالہ محمد یحیی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت پر آئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز چوپالہ ٹھوکر کے مقام پر یحیی اپنی فیملی کے ہمراہ دریائے چناب میں کم پانی والی جگہ کھیل رہے تھے اچانک یحیی فیملی کے سامنے گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیو 1122ٹیم ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments