حافظ آباد:ٹرانسفارمر جلنے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،امور متاثر

 حافظ آباد:ٹرانسفارمر جلنے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،امور متاثر

گیپکو نیا ٹرانسفارمر فراہم نہیں کر رہی ، ایل ایس کو جیب سے مرمت کرانا پڑتا :اہلکار

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ،متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمر آئے روز جلنے سے صارفین پریشان، ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگے جبکہ رہی سہی کسر طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نکال دی۔ گیپکو ملازمین کے مطابق انکے پاس فالتواور نئے ٹرانسفارمر نہ ہونے سے بجلی کا نظام متاثر ہورہاہے کیونکہ جہاں پر ٹرانسفارمر جل جاتاہے وہاں پر کمپنی نیا ٹرانسفارمر فراہم نہیں کررہا بلکہ متعلقہ لائن سپرنڈنٹس کو خود ہی اپنی جیب سے وہ ٹرانسفارمر مرمت کر انا پڑتاہے ۔ دوسری جانب شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیکر ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...