سموگ ،فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت
فیلڈ عملہ مقررہ علاقوں میں ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دے :ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، شہر کی خوبصورتی کے اقدامات اور جاری تعمیراتی و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیالکوٹ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے مکینیکل سویپنگ، سڑکوں اور گرین بیلٹس سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی دھول مٹی کے خاتمے کیلئے مکینیکل سویپنگ کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور دستیاب مشینری کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ شاہراہوں، گرین بیلٹس اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے ، صفائی آپریشن کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور فیلڈ عملہ اپنے مقررہ علاقوں میں ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دے ۔ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments