سیالکوٹ:گھر سے 22لاکھ روپے چرانے والا گرفتار

سیالکوٹ:گھر سے 22لاکھ  روپے چرانے والا گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محنت کش کے گھر سے چوری ہونے والے 22لاکھ روپے برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

موضع کپوروالی کے رہائشی خادم حسین نے اپنی زمین فروخت کرکے حاصل ہونے والی 22لاکھ روپے کی رقم گھر میں محفوظ کر رکھی تھی۔ 21 مئی 2026 کومدعی اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تو گھر میں موجود ملازم محمد اعجاز سکنہ لاہور مبینہ طور پر تالا توڑ کر رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی نشان دہی پر چوری شدہ 22 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی گئی جو مالک خادم حسین کے حوالے کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...