سیالکوٹ:جعلسازی میں ملوث پٹواری سمیت 2افراد گرفتار
افتخار علی ناغر اور طالب حسین کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی پر پکڑا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اختیار کی آڑ میں جعلسازی کا کھیل بے نقاب، پٹواری سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ/سیالکوٹ نے جعلی مختارِ عام کی تیاری اور مبینہ جعلسازی کے مقدمہ میں نامزد پٹواری افتخار علی ناغرا اور پرائیویٹ شخص طالب حسین کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزموں پر مستفید ہونے والے افراد سے مبینہ ملی بھگت کرکے جعلی مختارِ عام تیار کرنے ، جعلسازی، دھوکہ دہی اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سٹی ڈسکہ میں مقدمہ درج ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اختیارات کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے ، جعلسازی اور شہریوں کے حقوق سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments