راہوالی :رقم کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

راہوالی :رقم کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

2افراد نے نشانہ بنایا ، اظہر اویس موقع پر دم توڑ گیا ،بھائی کی در خواست پر مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)رقم کے تنازع پر دو نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ اظہر اویس فرائی ماسٹر گوجرانوالہ پر بطور منیجر کام کرتا تھا رات ساڑھے بارہ بجے وہ موٹر سائیکل پر اپنے عزیزوں عثمان علی ، عاصم بیگ کے ہمراہ گوجرانوالہ سے واپس آرہے تھے کہ کوٹ شاہاں پھاٹک پر مدینہ کالونی والے کچے راستے پر دو نامعلوم افراد نے پسٹلوں سے فائرنگ کرکے اظہر اویس کو شدید زخمی کر دیا اور ریلوے پھاٹک کی طرف فرار ہوگئے ،34 سالہ اظہر اویس موقع پر دم توڑ گیا ۔ مقتول کے بھائی اسد اویس مغل نے الزام لگایا کہ اس کے بھائی کو نامعلوم افراد نے گوندلانوالہ کے عبدالرحمن گجر کی ایما پر قتل کیا ہے کیوں کہ اس نے مقتول سے کوئی رقم لینا تھی جس کی وجہ سے وہ اکثر دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...