جی سی یونیورسٹی،ڈگری پروگرام میں (AI)کورس لازمی

 جی سی یونیورسٹی،ڈگری پروگرام میں (AI)کورس لازمی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اکیڈمک کونسل کا 14واں اجلاس سنڈیکیٹ روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممتاز بیرونی اراکین نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیق (یو ای ٹی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین خان (جی سی یو لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سلمیٰ حسن (جی سی یو لاہور) شامل تھیں۔ اجلاس کا ایک اہم فیصلہ تعلیمی فیکلٹیز کی تنظیمِ نو کر کے انہیں درج ذیل چار فیکلٹیز میں تقسیم کرنا تھا:فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، میتھمیٹکس اینڈ فزیکل سائنسز،فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز،فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز،فیکلٹی آف ایجوکیشن اینڈ بیہیویئرل سائنسزکونسل نے ایچ ای سی کی ہدایات کے مطابق خزاں 2026 سے تمام ڈگری پروگراموں میں تین کریڈٹ آورز کے لازمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کورس کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...