اجناس پیداواری لاگت پوری نہیں کر رہیں:خالد کھوکھر

اجناس پیداواری لاگت پوری نہیں کر رہیں:خالد کھوکھر

حکمران جان لیں کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں:وفد سے گفتگو

 واہنڈو (نامہ نگار )پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ، صوبہ بھر کا کسان حکومتی پالیسیوں سے شدید مایوسی اور اضطراب کا شکار ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے پاکستان کسان اتحاد ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر رضوان اعظم گورائیہ اور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چودھری ذاکر اللہ ہنجرا اور مرکزی رہنما چودھری رضوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا زراعت سے وابستہ طبقہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، مہنگی بجلی، ڈیزل، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں کے باعث شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن عملی طور پر کسان آج بھی اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کھاد، بیج، زرعی ادویات، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جبکہ دوسری جانب فصلوں کی قیمتیں کسان کی پیداواری لاگت بھی پوری نہیں کر رہیں۔ ایسے حالات میں کسان کے لیے زراعت جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کسان دوست زرعی پالیسی کا اعلان کرے ، حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...