ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمبڑیال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز  ہسپتال سمبڑیال کا دورہ

سمبڑیال ،سیالکوٹ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...