سیالکوٹ:مالی امدا د کے بہانے بلا کر خاتون سے زیادتی کے ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ بڈیانہ پو لیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
موضع گنگل کی رہائشی خاتون کو محمد افضل، خوشی محمد عرف شوکت اور اظہر اقبال نے مبینہ طور پر مالی امداد فراہم کرنے کے بہانے بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ بڈیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں محمد افضل، خوشی محمد عرف شوکت اور اظہر اقبال کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments