وزیر بلدیات کا دورہ ڈسکہ ، صفائی کے حوالے سے اجلاس
ناقص کارکردگی پر برطرفی ،محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی:ذیشان رفیق
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈسکہ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی فوکل پرسن برائے ستھرا پنجاب عاصم محمودکے ہمراہ صدارت کی۔سی او ایم سی ڈسکہ یاسر گیلانی، افضل منشا ، داؤد بخاری اور ایکسین پبلک ہیلتھ رانا ابراربھی شریک تھے ۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈسکہ میں صفائی کی صورتحال، بیٹ پلان پر عملدرآمد، صفائی عملہ کی کارکردگی، مکینیکل سویپنگ، کچرے کی بروقت منتقلی اور شہری علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں نے صوبائی وزیر کو صفائی کے حوالے سے جاری اقدامات اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے بیٹ پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صفائی کے عملہ کی حاضری اور کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کوتاہی کی صورت میں پہلے وارننگ جاری کی جائے گی جبکہ مسلسل ناقص کارکردگی پر برطرفی سمیت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments