پھل، سبزیاں، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پھل، سبزیاں، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

5روز میں تقریباً 35روپے لٹر اضافے سے ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ گئے ، بھاری بلوں سے گھریلو بجٹ متاثر،ضروریات کیلئے قرض لینے پر مجبور ہیں: شہری

علی پورچٹھہ،سمبڑیال (تحصیل رپورٹر ،سٹی رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیا خورونوش ،سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہوگئے ،بجلی کے بھاری بلوں اور دیگر اخراجات نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں ۔صرف 5 روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 35روپے فی لٹر اضافے نے شہریوں کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کر دیا جبکہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات براہِ راست اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔ سروے میں شہریوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی آمدن میں اضافے کے مقابلے میں اخراجات کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دیہاڑی دار، چھوٹے دکاندار، نجی ملازمین اور محدود آمدن والے خاندان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،دو وقت کی روٹی کا حصول بھی بہت سے خاندانوں کیلئے چیلنج بنتا جا رہا ہے ۔ معاشی دباؤ کے باعث بعض خاندان بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرض لینے پر مجبور ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی کی مد میں تقریباً 125سے 135روپے فی لٹر وصول کر رہی ہے ، اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...