پنڈی بھٹیاں: صفائی کے نظام میں بے ضابطگیاں، کچرے کا ۲ مرتبہ وزن کا انکشاف
ڈمپنگ پوائنٹ سے قبل سیم کے قریب سڑک کنارے کوڑا پھینکنے سے ماحول آلودہ ،دوبارہ ٹرالیوں میں بھر کے شہر لا کر پھر ڈمپ ،باربار نقل وحمل پر اخراجات ،شہریوں کاآڈٹ کا مطالبہ
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ستھرا پنجاب کے تحت شہر کو صاف رکھنے کے دعو ئوں کے برعکس صفائی کے نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر سے اٹھایا جانے والا کچرا مقررہ مقام پر منتقل کرنے کے بجائے ہجن روڈ پر واقع ڈمپنگ ایریا سے چند میٹر پہلے سیم کے قریب سڑک کنارے پھینک دیا جاتا ہے ، جہاں کچرے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ مسافروں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے پھینکے کچرے کو بعد ازاں دوبارہ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے اٹھا کر شہر کی طرف منتقل کیا جاتا ہے اور پھر واپس ہجن روڈ پر واقع ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کر دیا جاتا ہے یوں ایک ہی کچرے کی بار بار نقل و حمل سے سرکاری اخراجات کے استعمال پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی کچرے کا دو مرتبہ وزن کر ائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ستھرا پنجاب کے متعلقہ افسر وں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہجن روڈ پر کچرے کی مبینہ ڈمپنگ، وزن کے ریکارڈ اور ڈپو کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments